آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا موسم بہار کا اجلاس

مذکورہ اجلاس سترہ اپریل سے واشنگٹن میں شروع ہو رہا ہے جس میں ترکی کی نمائندگی نائب وزیراعظم علی بابا جان کریں گے

233449
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا موسم بہار کا اجلاس

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کا اجلاس 17 اپریل سے واشنگٹن میں شروع ہو رہا ہے جس میں ترکی کی نمائندگی نائب وزیراعظم علی بابا جان کریں گے۔
اس سلسلے میں امریکی محکمہ خزانہ نے کانگریس میں پیش کرنے کےلیے "عالمی معیشت اور غیر ملکی کرنسیوں پر مبنی پالیسی "کے زیر عنوان ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
رپورٹ میں عالمی معیشت کو مزید اعانت درکار ہونے کا اشارہ دیتےہوئے بالخصوص جرمنی، چین،جاپان اور جنوبی کوریا جیسے بڑے تجارتی ممالک کا عالمی طلب کو بڑھانے کےلیے کوششیں کرنا اہم قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں اس بات کی جانب بھی اشارہ دیا گیاہے کہ گزشتہ سال کی دوسری شش ماہی میں امریکی معیشت بہتری کی جانب مائل رہی جس میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران کچھ سست روی دیکھنے میں ضرورآئی ہے لیکن اس کے باوجود امید ہے کہ باقی ماندہ سال میں امریکی معیشت کی کارکردگی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گی ۔
مذکورہ رپورٹ میں عالمی معیشت کی ناقص صورت حال کا بھی تذکرہ کرنے کے علاوہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قدرو قیمت میں 12 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں