پیگیڈا کا لندن میں پہلا مظاہرہ

اسلام اور مہاجرین مخالف تحریک پیگیڈا کی برطانوی شاخ نے دارالحکومت لندن میں پہلا مظاہرہ کیا

226270
پیگیڈا کا لندن میں پہلا مظاہرہ

اسلام اور مہاجرین مخالف تحریک پیگیڈا کی برطانوی شاخ نے دارالحکومت لندن میں پہلا مظاہرہ کیا۔

وزارت اعظمٰی کی عمارت کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی جبکہ لندن فاشزم مخالفین AFN اور فاشزم کے مقابل اتحاد UAF نامی گروپوں نے پیگیڈا کے مظاہرے کے خلاف ردعمل پیش کرنے کے لئے مظاہرہ کیا۔
پیگیڈا مخالف اس مظاہرے میں 400 سے زائد افراد نے شرکت کی اور "پیگیڈا واپس جاو" اور پیگیڈا دفع ہو جاو" کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے "نسلیت پرستی مردہ باد"، " برطانیہ میں پیگیڈا جڑ نہ پکڑے" جیسے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
فاشزم مخالف مظاہرین پیگیڈا کے مظاہرے کی جگہ کے قریب جانا چاہتے تھے جسے پولیس نے دونوں مظاہرین کے درمیان شدید سکیورٹی اقدامات کی مدد سے روک دیا۔
برطانیہ میں پیگیڈا کے اراکین کی تعداد کے بارے میں معلومات موجود نہیں ہیں تاہم تحریک کے فیس بک صفحے کے فالوئرز کی تعداد 20 ہزار افراد ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں