جنوبی کوریا : امریکی سفیر حملے میں زخمی

جنوبی کوریا میں متعین امریکی سفیرمارک لِپرٹ سیئول میں ہونے والے ایک حملے میں زخمی ہوگئے ہیں

248915
جنوبی کوریا : امریکی سفیر  حملے میں زخمی

جنوبی کوریا میں متعین امریکی سفیرمارک لِپرٹ سیئول میں ہونے والے ایک حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاع مطابق، لپرٹ کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
ایک وڈیو رپورٹ میں سفیر نے اپنا دائیاں ہاتھ چہرے پر رکھا ہوا ہےاور اُن کے کپڑوں پر خون کے دھبے دکھائی دیے رہے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ 42 سالہ لپرٹ کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔
تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ اپنے پیروں پر کھڑے تھے۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا نام کم کی جونگ بتایا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں