ڈنمارک میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی

ڈنمارک کے وزیر زراعت و خوراک ڈین جورگینسن نے کہا ہے کہ جانوروں کے حقوق کی اہمیت مذہب سے زیادہ ہے۔

231063
ڈنمارک  میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی

حکومت ڈنمارک نے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے ملک میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کا قانون منظور کرکے اس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔ ڈنمارک کے وزیر زراعت و خوراک ڈین جورگینسن نے قانون کے نفاذ کر بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے حقوق کی اہمیت مذہب سے زیادہ ہے۔دوسری جانب اس قانون کی مخالفت کرنے والوں کا موقف ہے کہ ڈنمارک کے قانون کے مطابق اس ملک کے ہر شہری کو اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے لیکن جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی ان کی مذہبی آزادی میں مداخلت اورآئین کے خلاف ہے.


ٹیگز:

متعللقہ خبریں