ڈنمارک میں سیکورٹی کے مزید  سخت اقدامات

یورپ میں حالیہ کچھ عرصے سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے حملوں کے بعد ڈنمارک نے ان حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکورٹی اقدامات اختیار کرنا شروع کردیے ہیں۔ حکومتِ ڈنمارک نے سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے 150 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے

225053
ڈنمارک میں سیکورٹی کے مزید  سخت اقدامات

یورپ میں حالیہ کچھ عرصے سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے حملوں کے بعد ڈنمارک نے ان حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکورٹی اقدامات اختیار کرنا شروع کردیے ہیں۔
حکومتِ ڈنمارک نے سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے 150 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
ڈنمارک حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو محسوس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکورٹی کی طرف مزید توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوپن ہیگن کے ایک کافی ہاؤس میں حملے اور ایک سیناگوگ کو نشانہ بنائے جانے کے دوران دو افراد ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں