میونخ کانفرنس: مسئلہ یوکرین کو ترجیح حاصل رہے گی

میونخ کانفرنس کے سربراہ ولف گانگ ایشینگر نے کہا ہے کہ یوکرین کا تنازعہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کانفرنس کابنیادی ایجنڈا ہوگا

213460
میونخ کانفرنس: مسئلہ یوکرین کو ترجیح حاصل رہے گی

میونخ کانفرنس کے سربراہ ولف گانگ ایشینگر نے کہا ہے کہ یوکرین کا تنازعہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کانفرنس کابنیادی ایجنڈا ہوگا-
اطلاعات کے مطابق، میونخ کانفرنس کے سربراہ ولف گنگ ایشینگر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس کانفرنس میں یوکرین کے صدر پیتروپوروشنیکو، روس کے وزیرخارجہ سرگی لیوروف سمیت امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن اور وزيرخارجہ جان کیری بھی شرکت کریں گے-
توقع کی جارہی ہے کہ اس موقع پر یوکرین کے بحران کے بارے میں سنجیدگی سے گفتگو ہوگی-
یہ کانفرنس ایسے وقت میں شروع ہو رہی ہے کہ جس میں ہونے والی گفتگو کا اصل موضوع، یوکرین کی صورت حال اور یوکرینی بحران کے دوران یورپی سلامتی منصوبے کا مستقبل، یوکرین کے حالات، دہشت گردی کا مقابلہ اور ایران کا ایٹمی پروگرام ہوگا-
ولف گنگ ایشینگر نے مزيد کہا کہ بحران یوکرین، مشرق وسطی میں انتشار کے عمل اور داعش جیسے دہشتگردی کے نئے مسئلے سے معلوم ہوتاہے کہ عالمی نظام سے متعلق بنیادی اصولوں کے لیے آزمائش شرط ہے ۔
جرمن چانسلر انگیلامرکل بھی پہلی بار اس کانفرنس میں شرکت کریں گی اور امکان ہے کہ ان کی تقریر میں مسئلہ یوکرین کا بھی ذکرکیا جائے-
اکیانویں مرتبہ منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے تقریبا بیس اعلی حکام اور ساٹھ وزرائےخارجہ و دفاع شرکت کررہے ہيں-


ٹیگز:

متعللقہ خبریں