بیلجیم کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کر لیا

پارلیمانی ممبران نے حکومت سے فوری طور پر ریاستِ فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی اپیل کی پے

213507
بیلجیم کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کر لیا

بیلجین پارلیمان نے مملکتِ فسلطین کو تسلیم کر لیا ہے۔
بیلجین پارلیمنٹ میں مرکزی دائیں بازو کی حکومت کو تشکیل دینے والی سیاسی جماعتوں کی حمایت سے مملکت فسلطین کو تسلیم کرنے کی سفارشات کو قبول کر لیا گیا ہے۔
پارلیمان نے حکومت سے " موزوں ترین وقت " پر فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
حزب اختلاف کی سوشلسٹ، گرین اور والون کرسچن ڈیموکریٹ پارٹیوں نے ریاستِ فلسطین کو سن 1967 کی سرحدوں کے ساتھ فوری طور پر اور بلا مشروط تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ ماہ اکتوبر میں سویڈن کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بعد فرانس، برطانیہ، اسپین اور آئرلینڈ کی پارلیمان نے اپنی اپنی حکومتوں کو اسی طرح کا اقدام اٹھانے کی سفارشیں کی تھیں۔
سویڈن کے علاوہ پولینڈ، رومانیہ، ہنگری، جمہوریہ چیک، بلغاریہ، جنوبی قبرصی انتظامیہ اور مالٹا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنا دیا تھا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں