یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس

یوکرائن کے ایجنڈے کے ساتھ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے

197185
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس

یوکرائن کے ایجنڈے کے ساتھ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔۔۔

اجلاس میں یوکرائن میں روز بہ روز شدت اختیار کرتی جھڑپوں پر بات چیت کی جائے گی۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی ہائی کمشنر فیڈریکا موگیرینی نے روسی حامیوں کے روس کی سرحد سے 60 کلو میٹر فاصلے پر واقع ساحلی شہر ماریوپول پر حملے اور بڑھتی ہوئی جھڑپوں پر غور کرنے کے لئے وزراء سے 29 جنوری کو برسلز میں متوقع مذاکرات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی موگیرینی نے روس سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کے شہروں کا کنٹرول سنبھالنے والے روسی حامیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور انہیں فوجی، سیاسی اور مالی امداد فراہم کرنا بند کرے۔
اس کے علاوہ موگیرینی نے یہ بھی کہا تھا کہ یوکرائن کے مشرق میں مسلح جھڑپوں کے شدت اختیار کرنے پر یورپی یونین اور روس کے درمیان تعلقات زیادہ خراب ہو جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں