اقوام متحدہ کی لیبیا میں قیام ِ امن کی کوششیں

لیبیا میں توبروک اور طرابلس حکومتوں کے دمریان مصالحت قائم کرنے کی خاطر اقوام متحدہ نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے

185327
اقوام متحدہ کی لیبیا میں قیام ِ امن کی کوششیں

اقوام متحدہ لیبیا میں جھڑپیں کرنے والے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
یورپی پارلیمنٹ نے ان مذاکرات کو لیبیا کے لیے ایک آخری موقع ہونے کے طور پر پیش کیا ہے۔
طرابلس کی حکومت نے ان مذاکرات میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے کا تا حال فیصلہ نہیں کیا تو توبروک حکومت نے بھی اس بارے میں اپنے قطعی مؤف کا تعین نہیں کیا۔
دو حکومتوں کا وجود پائےجانے والے لیبیا میں طرابلس حکومت نے اطلاع دی ہے کہ اس نے جنیوا مذاکرات میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کو اتوار کے روز تک مؤخر کر دیا ہے۔
اس کے باوجود اقوام متحدہ ان مذاکرات کے مقررہ وقت پر منعقد ہو سکنے کی رائے رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے لیبیا برناردینو لیون نے اطلاع دی ہے کہ ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا جائیگا جس کے بعد مذاکراتی عمل شروع ہو جائیگا۔
عالمی برادری عمومی طور پر توبروک حکومت کو تسلیم کرتی ہے تو وزارتوں اور تیل کے کنوؤں کی اکثریت کا کنٹرول طرابلس حکومت کے ہاتھ میں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں