اسپین میں نئے قانون کے خلاف مظاہرہ

اسپین کی پارلیمنٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ملکی قومی سیکورٹی کے بارے میں منظور کیے جانے والے بل جس میں پرچم کو نذر آتش کرنے، پارلیمنٹ یا پھر دیگر قومی اداروں کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنادیا گیا ہے۔

155789
اسپین میں نئے قانون کے خلاف مظاہرہ

اسپین میں نئے قوانین کے خلاف کل پورے ملک میں مظاہرہ کیا گیا ۔
اسپین کی پارلیمنٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ملکی قومی سیکورٹی کے بارے میں منظور کیے جانے والے بل جس میں پرچم کو نذر آتش کرنے، پارلیمنٹ یا پھر دیگر قومی اداروں کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنادیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت پولیس کے خلاف حقارت آمیز رویہ اپنانے والوں کو 600، پرچم نذر آتش کرنے والوں کو 30 ہزار اور پارلیمنٹ یا پھر دیگر اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں کو ایک ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس نئے قانون پر ملک کی مختلف این جی اوز اور مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
مخالفین نے حکومت پر ان کی آواز دبانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں