عالمی ادارہ خوراک نے شامی مہاجرین کے لیے امداد بند کر دی

عالمی ادارہ خوراک نے گزشتہ روز سے شام کے ہمسایہ ممالک میں موجود 17 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو امدادی خوراک کی فراہمی روک دی ہے

210979
عالمی ادارہ خوراک نے شامی مہاجرین کے لیے امداد بند کر دی

عالمی ادارہ خوراک نے گزشتہ روز سے شام کے ہمسایہ ممالک میں موجود 17 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو امدادی خوراک کی فراہمی روک دی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اسے یہ اقدام مالی مشکلات سے مجبور ہو کر اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ امداد دینے والے کئی ممالک اور ادارے اتنی مالی مدد نہیں کر رہے ہیں جس کا انھوں نے وعدہ کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں تعطل کے بعد بے شمار شامی پناہ گزین بھوک کا شکار ہو جائیں گے۔
عالمی ادارہ خوراک کی سربراہ ارتھارن کوزن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے شامی شہریوں کی زندگیوں پر تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں جو پہلے ہی شدید سرد موسم کی سختیوں سے بشمکل نبرد آزما ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ادارے نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ امدادی خوراک بند ہونے سے میزبان ملکوں میں موجود عدم استحکام میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں