اسرائیل امن مذاکرات کو سبو تاژ کرنے پر تلا ہوا ہے: یورپی یونین

یورپی یونین نے مشرقی القدس میں یہودی آباد کاروں کےلیے 500 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری کے فیصلے کو واپس لینے کےلیے حکومتِ اسرائیل سے اپیل کی ہے

182690
اسرائیل امن مذاکرات کو سبو تاژ کرنے پر تلا ہوا ہے: یورپی یونین

یورپی یونین نے مشرقی القدس میں یہودی آباد کاروں کےلیے 500 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری کے فیصلے کو واپس لینے کےلیے حکومتِ اسرائیل سے اپیل کی ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیدریکا موگے رینی نے اس بارے میں کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ سفارتی کوششوں کو ضرر پہنچانے کا سبب بنے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ریاستی نظریئے پر مبنی کوششوں کو خطرے سے دوچار کرنے سمیت تنازعے کے پر امن تصفیئے کےلیے حکومتِ اسرائیل کا یہ فیصلہ قابلِ مذمت ہے ۔
موگے رینی نے حکومتِ اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے مغربی دریائے اردن اور مشرقی القدس میں مکانات کی تعمیر روکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں