صدر ایردوان کی نیٹو سربراہی اجلاس میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ صدر سمیت کئی ایک سربراہان کے ساتھ گفتگو کی، خاص کر برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ یہ گفتگو خوشگوار ماحول میں سر انجام پائی

114468
صدر ایردوان کی نیٹو سربراہی اجلاس میں مصروفیات


کل وہیلز میں شروع ہونے والے سربراہی اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان نے کئی ایک دو طرفہ مذاکرات میں شرکت کی۔
سربراہی اجلاس نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرز فوگ راسموسن اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرف سے مہمانوں کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ شروع ہوا۔
اس دوران صدر ایردوان اور کیمرون کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت توجہ طلب رہی۔
سربراہان نے بعد ازاں فیملی فوٹو گراف بھی اتروائی۔
اس کے بعد صدر ایردوان نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ کمرہ اجلاس میں کچھ مدت تک گفتگو کی۔
انہوں نے سربراہی اجلاس کے پہلے روز افغانستان اور یوکیرین کی صورتحال پر غور کیے جانے والی نشست میں شرکت کی۔
ایردوان نے نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والے جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کی۔
انہوں نے صدر فرانس اولاند، وہیلز کے پرنس چارلس، البانوی وزیر اعظم ایدی راما، لاٹویا کے صدر ایندرس برزینس، ہسپانوی وزیر اعظم ماری آنو رامپوئے اور صدر الہام علی یف سے مذاکرات کیے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں