یوکرین کا بعض روسی ٹینک تباہ کرنے کا دعوی

یوکرینی حکومت نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ سرحد عبور کرنے والے روسی ٹینکوں کے دستے کے بعض حصوں کو تباہ کر دیا گیا ہے

92665
یوکرین کا بعض روسی ٹینک تباہ کرنے کا دعوی

یوکرینی حکومت نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ سرحد عبور کرنے والے روسی ٹینکوں کے دستے کے بعض حصوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ٹینکوں کی تعداد بیس کے قریب بتائی گئی ہے۔
یوکرین کے صدر پیر و پوروشینکو نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بتایا کہ اُن کی حکومت کے توپ خانے نے روسی ٹینکوں کے دستے کے خاصے بڑے حصے کو تباہ کر دیا ہے ۔
پوروشینکو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی ٹینک یوکرینی سرحد عبور کر کے اُن کی ملکی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ٹینک جمعرات کی رات سرحد عبور کر کے داخل ہوئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں