آذربائیجان۔آرمینیا: ڈائیلاگ جاری رکھنے کا فیصلہ

آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے حکومتی سطح پر ڈائیلاگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

87479
آذربائیجان۔آرمینیا: ڈائیلاگ جاری رکھنے کا فیصلہ

روس کے صدر ولادی میر پوٹن مسئلہ بالائی کھارا باغ کے موضوع پر آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لائے ہیں۔
اجلاس میں رہنماؤں نے حکومتی سطح پر ڈائیلاگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف اور آرمینیا کے صدر سرژ سارکیسیان نے مسئلے کو پُر امن طریقے حل کرنے کے ارادے کا اظہار کیاہے۔
لاوروف نے کہا کہ مذاکرات دونوں فریقوں کے لئے مفید رہے ہیں، ڈائیلاگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم اہم ترین مسائل کا ابھی تک کوئی حل تلاش نہیں کیا گیا۔
صدر پوٹن نے بھی کہا کہ " نیک نیتی سے ہر مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے اور مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کی عوام میں یہ نیک نیتی موجود ہے"۔
انہوں نے فریقین سے عقل سلیم سے کام لینے کی بھی اپیل کی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آرمینیوں کے زیر قبضہ آذری علاقے سے انخلاء کے موضوع پر اب تک 4 مختلف فیصلے کر چکی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان فیصلوں پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا"۔
واضح رہے کہ 10 دن قبل آرمینیوں کے بالائی کھارا باغ میں سرحد پار کرنے کے اقدام پر جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں 18 آذری فوجی شہید اور 5 آرمینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں