یوکرین: حالیہ حملوں میں دس فوجی ہلاک متعدد زخمی

مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں نے یوکرینی فوج کے خلاف گھات لگا کر ٹینکوں اور مارٹر گولوں سےحملہ کیا جس میں دس یوکرینی فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے جبکہ گیارہ فوجی تاحال لا پتہ ہیں

76875
یوکرین:  حالیہ حملوں میں دس فوجی ہلاک متعدد زخمی

مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں نے یوکرینی فوج کے خلاف گھات لگا کر ٹینکوں اور مارٹر گولوں سےحملہ کیا ۔
اس حملے میں دس یوکرینی فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے جبکہ گیارہ فوجی تاحال لا پتہ ہیں۔
دریں اثنا، یوکرینی فوج نے کراما تورسک نامی شہر میں روسی علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ اسلحہ بازیاب کرلیا ہے ۔
حکومتِ یوکرین نے فوج کو مالی امداد فراہم کرنے کےلیے متعدد قوانین کی منظوری دی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ کے بجٹ میں متاثرہ شہروں دونیسک اور لوگانسک کی تعمیر نو کےلیے زیادہ وسائل مختص کیے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں