نائیجیریا میں حملوں میں 28 افراد ہلاک

بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی وحشیانہ کاروائیاں جاری ہیں، ایک کلیسہ پر بھی بم حملہ کیا گیا ہے

73187
نائیجیریا میں حملوں میں 28 افراد ہلاک

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے آدم حوا اور شمال مغربی صوبے کانو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آدم حوا میں زار موبنگ دیہاتوں سمیت ہونگ مقامی انتظامیہ کے علاقے میں بوکو حرام سے تعلق ہونے کا شبہہ ہونے والے افراد نے 23 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
موبنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں گاؤں کے مکانات کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ سینٹ چارلس کلیسہ پر بم حملے میں دو خواتین اور ایک فوجی سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں