اسرائیل فی الفور فائر بندی کا اعلان کرے: یورپی یونین

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتا ہے لیکن اسے طاقت کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیئے

64051
اسرائیل فی الفور فائر بندی کا اعلان کرے: یورپی یونین

یورپی یونین نے اسرائیل سے فوری طور پر فائر بندی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتاہے لیکن اسے طاقت کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیئے۔
یورپی یونین کونسل کے ایک بیان کے مطابق ، اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں خصوصاً بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات قابل افسوس ہیں ۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقے میں انسانی امداد کی بہم رسائی خاص طور سے مصر کی اس حوالے سے کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور ہم طرفین سے اپیل کرتےہیں کہ وہ فوری طور پر فائربندی کا اعلان کریں ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فریقین کو علاقے میں بحالی امن کےلیے کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمارا ادارہ مکمل تعاون کےلیے تیار ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں