شام: ہمسایہ ممالک میں مہاجرین کی تعداد تین ملین سے تجاوز کر گئ

اقوامِ متحدہ کے جنیوا میں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ یکم جون تک ترکی میں شامی مہاجرین کی تعداد سات لاکھ پینسٹھ ہزار پانچ سو ساٹھ ہو گئی ہے جو کہ سال کے آخر تک دس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے

118405
شام:  ہمسایہ ممالک میں  مہاجرین کی تعداد تین ملین سے تجاوز کر گئ

اقوامِ متحدہ نے سن دو ہزار چودہ کے شام کےلیے ہنگامی امداد پر مبنی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت رواں سال کے آخر تک شامی مہاجرین کی تعداد تین ملین چھہ لاکھ ہو جائے گی ۔
اقوامِ متحدہ کے جنیوا میں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ یکم جون تک ترکی میں شامی مہاجرین کی تعداد سات لاکھ پینسٹھ ہزار پانچ سو ساٹھ ہو گئی ہے جو کہ سال کے آخر تک دس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی،لبنان اور اردن میں ان مہاجرین کی آباد کاری کےلیے تین بلین ڈالر کے فنڈز کی شدید ضرورت ہے ۔
دریں اثنا ،یونیسیف کے مطابق ، شام کی خانہ جنگی سے چھہ ملین سے زائد بچے بھی متاثر ہوئے ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شام کی حقوقِ انسانی تنظیم کے مطابق ، شام کی خانہ جنگی کے دوران اب تک ایک لاکھ باسٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں