سوڈان میں ہر روز تین بچے ہلاک ہو رہے ہیں : اقوام متحدہ

ڈاکٹرز ود آو ٹ بارڈرز کے مطابق ،سوڈانی شہر بن توئی میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ میں ہر دن کم از کم تین بچے ہلاک ہو رہےہیں

101300
سوڈان میں ہر روز تین بچے ہلاک ہو رہے ہیں : اقوام متحدہ

ڈاکٹرز ود آو ٹ بارڈرز کے مطابق ،سوڈانی شہر بن توئی میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ میں ہر دن کم از کم تین بچے ہلاک ہو رہےہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ بن توئی میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد پینتالیس ہزار ہے جو کہ اقوامِ متحدہ کے کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹروں کی تنظیم نے یہ بھی بتایا ہے کہ وبائی امراض ،اسہال اور نا کافی خوراک کی وجہ سے ہر روز چھہ سال سے کم عمر کے تین بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن کی روک تھام کےلیے یہاں صاف پانی کی اور خوراک کی اشد ضرورت ہے ۔
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ علاقے میں ہیضے، ہیپاٹائٹس اور خسرے کی وبا شدت اختیار کر سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں