اسپین: ملک میں جمہوری نظام کے حق میں مظاہرے

اسپین میں 39 سال سے تخت پر براجمان شاہ ہُوان کارلوس کے تخت سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد جمہوری نظام کے خواہاں افراد نے سڑکوں پر جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے

81060
اسپین: ملک میں جمہوری نظام  کے حق میں مظاہرے

اسپین میں 39 سال سے تخت پر براجمان شاہ ہُوان کارلوس کے تخت سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد جمہوری نظام کے خواہاں افراد نے سڑکوں پر جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے ۔
میڈریڈ ،بارسلونا، ویلینسیا ، زارا غوزا ، آلی سانتے ،سیویل ،بل باو ، سالامانکا اور برگوس نامی شہروں میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جمہور ی نظام کے نفاذ کےلیے ریفرنڈم کروایا جائے ۔
اس دوران ، پیرس ،برلن اور پورتو سمیت یورپ کے متعدد شہروں میں بھی اسپین کے شاہی نظام کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
شاہ کارلوس کے تخت سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے بعد وزرا کمیٹی کل ایک ہنگامی اجلاس میں اس فیصلے کو منظوری کےلیے پارلیمان میں بھیجے گی جسے قبول کرتے ہی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد اس قبول کر دہ فیصلے کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں