نائجیریا میں طالبات کی بازیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں

بوکو حرام نے ماہ اپریل سے ابتک 200 سے زائد طالبات کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔

73617
نائجیریا میں طالبات کی بازیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں

نائیجیریا میں شب معراج کے موقع پر دو سو سے زائد طالبات کی بازیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
یاد رہے کہ کئی ہفتوں سے 250 کے قریب طالبات دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی تحویل میں ہیں۔
تقریباً ایک ہزار افراد دارالحکومت کی ابوجا قومی مسجد میں یکجا ہوئے، جہاں پر نماز کی ادائیگی کے بعد قرآن کریم پڑھا گیا اور دعائیں مانگی گئیں۔
تمام تر نمازیوں نے مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے اپنے رب سے دعائیں کیں۔
بعد ازاں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مغوی بچیوں کے والدین اس ضمن میں تا حال کسی نتیجے تک نہ پہنچنے پر اپنے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔
پریس کو بیان دینے والے مظاہرین نے نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن اور فوج پر اس واقع کے سامنے سستی سے کام لینے کا موردِ الزام ٹہرایا ہے۔
نائیجیرین عوام ملک میں دہشت گردی پھیلانے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف سنجیدہ سطح پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں