یوکرین: دونیسک کو خود مختار جمہوریہ بنانے کا فیصلہ

یوکرین کے مشرقی علاقے دونیسک نے یوکرین سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے روس کے ساتھ الحاق کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے

68873
یوکرین: دونیسک کو خود مختار جمہوریہ بنانے کا فیصلہ

یوکرین کے مشرقی علاقے دونیسک نے یوکرین سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے روس کے ساتھ الحاق کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
دونیسک پر قابض روس نواز علیحدگی پسندوں کے ایک رہنما ڈینس پُشیلین نے علاقے کو ایک خود مختار ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مملکت کا نام عوامی جمہوریہ دونیسک ہوگا۔
اطلاعات ملی ہیں کہ یوکرین کے ایک اور مشرقی علاقے لوہانسک پر قابض علیحدگی پسندوں نے بھی یوکرین سے آزادی کا اعلان کردیا ہے۔
ایک روسی خبر رساں ادارے کے مطابق لوہانسک میں علیحدگی پسندوں کے رہنما ویلری بولوتوف نے کہا ہے کہ یوکرین سے چھٹکارا پانے کے بعد عوامی جمہوریہ لوہانسک کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔
دونوں علاقوں پر قابض روس نواز علیحدگی پسندوں نے گزشتہ اتوار کو یوکرین سے آزادی کے سوال پر دونوں خطوں میں الگ الگ ریفرنڈم منعقد کیے تھے جن میں باغیوں کے مطابق 90 فی صد رائے دہندگان نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
وکرین کی حکومت اور مغربی ممالک ان ریفرنڈموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔
یوکرین کی افواج نے حالیہ ہفتوں میں باغیوں کے خلاف کچھ پیش رفت کی ہے اور ان کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن علیحدگی پسند اب بھی علاقے کے 10 سے زائد شہروں اور قصبوں پر قابض ہیں اور سرکاری عمارتوں کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں