یوکرین فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا

سلویانسک کے قریب یوکرینی فوج سے وابستہ ہیلی کاپٹر مات گرایا گیا

یوکرین فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا

مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر سلویانسک کے قریب یوکرین فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق ، ایم آئی چوبیس قسم کے اس ہیلی کاپٹر پر بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر یہ دریا میں جا گرا جبکہ پائلٹ اس حملے میں محفوظ رہا جسے نزدیکی فوجی ہیڈ کوارٹر لے جا یا گیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی روسی نواز باغیوں نے یوکرین کے تین ہیلی کاپٹر مار گرائے تھے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں