یمن میں القاعدہ کے خلاف فوجی آپریشن

فوجی آپریشن میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک

62406
یمن میں القاعدہ کے خلاف فوجی آپریشن

یمن میں سرکاری دستوں کی جانب سے القاعدہ کے خلاف کی جانے والی کاروائی کے دوران گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک سو افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فوجوں نے منگل کے روز جنوبی یمن کے 20000مربع کلومیٹر کے علاقے میں کارروائی شروع کی۔ اس کارروائی میں فضائیہ کے جیٹ طیارے حصہ لے رہے ہیں، جب کہ حامی سینکڑوں ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کارروائی میں شریک ہیں۔
جمعے کے روز فوج نے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کیا اور اُن کے قبضے سےتین موٹر گاڑیاں چھین لیں، جن میں سے ایک میں طیارہ شکن مشین گنیں لگی ہوئی تھیں، جنھیں جنوبی صوبہٴشبواہ میں باغی استعمال کر رہے تھے۔
القاعدہ کی طرف سے فوج، حکومتی تنصیبات اور غیر ملکی شہریوں کے خلاف کیے جانے والے بم دھماکوں، خودکش حملوں اور کمانڈو اسٹائل کی چھاپہ مار کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں