آذربائیجان: الہام علی ییف کی طرف سے ایردوان کو مبارکباد
ایردوان کی زیرِ قیادت ترکیہ نے بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ترک عوام نے ان انتخابات میں اپنے قائد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے: صدر علی ییف
1986455

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے صدارتی اور 28 ویں ٹرم کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان اور جمہوری اتحاد کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق علی ییف نے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی ہے۔
ملاقات میں علی ییف نے کہا ہے کہ ایردوان کی زیرِ قیادت ترکیہ نے بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ترک عوام نے ان انتخابات میں اپنے قائد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ایردوان نے بھی اس دلچسپی اور تہنیتی جذبات پر علی ییف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مذاکرات میں سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور غیر متزلزل برادرانہ تعلقات پر ایک دفعہ پھر زور دیا ہے۔