آذربائیجان: آرمینیا علاقے میں مصنوعی تناو پیدا کرنے کی کوششوں میں ہے
آرمینی فوج ہماری فوجی چوکیوں پر منّظم شکل میں فائرنگ کر کے ہماری فوج کو جوابی کاروائی پر اُکسا رہی ہے: آذربائیجان وزارت دفاع

آذربائیجان وزارت دفاع نے آرمینی فوج کی طرف سے آذربائیجان کی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ یریوان انتظامیہ علاقے میں مصنوعی تناو پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آذربائیجان وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آرمینی فوج اور غیر قانونی آرمینی فورسز کی طرف سے آذربائیجان کی فوجی چوکیوں پر 23 دفعہ فائرنگ کی ہے۔
بیان میں آذربائیجان کی طرف سے بھی جوابی کاروائی کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ "آرمینیا مسلح افواج ہماری فوجی چوکیوں پر منّظم شکل میں فائرنگ کر کے ہماری فوج کو جوابی کاروائی پر اُکسا رہی ہیں۔ اس حرکت کا مقصد سرحد پر متعین یورپی یونین سِول مشن کے نمائندوں میں غلط رائے تشکیل دے کر علاقے میں مصنوعی تناو پیدا کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک دفعہ پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آرمینی فریق کی طرف سے کئے جانے والے ان تحریکی اقدامات اور ان کے نتیجے میں کسی ممکنہ جانی نقصان کی تمام تر ذمہ داری یریوان انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔