یورپی سیاسی تنظیم کا اجلاس ،پاشنیان-علی ایف ملاقات کا امکان

آرمینی وزیراعظم نکول پاشنیان پہلی بار یورپی سیاسی  تنظیم کے اجلاس میں آذربائیجانی صدر الہام علی ایف ،فرانس کے صدر امانویل ماکروں اور یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ملاقات کریں گے

1889190
یورپی سیاسی  تنظیم کا اجلاس ،پاشنیان-علی ایف ملاقات کا امکان

آرمینی وزیراعظم نکول پاشنیان پہلی بار یورپی سیاسی  تنظیم کے اجلاس میں آذربائیجانی صدر الہام علی ایف ،فرانس کے صدر امانویل ماکروں اور یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ملاقات کریں گے۔

 آرمین پریس کے مطابق، پاشنیان نے بتایا کہ میں یورپی سیاسی تنظیم  کے اجلاس میں شرکت کےلیے پراگ روانہ ہو رہا ہوں جہاں میں،آذربائیجانی اور فرانسیسی صدور سمیت  یورپی کونسل کے سربراہ سے بھی ملاقات کروں گا۔

یاد رہے کہ 27  رکنی یورپی یونین کے علاوہ غیر رکنی 17 یورپی ملکوں کا سربراہی اجلاس آج سے پراگ میں منعقد ہو رہا ہے  جس میں صدر ایردوان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس کے بعد  سرکاری اعلامیئے کے اجرا  یا بعض فیصلوں کے اعلان کا بھی امکان ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں