آذربائیجان۔آرمینیا محاذ پر جنگ شدت اختیار کر گئی،50 آذری فوجی شہید

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع خطے بالائی کاراباخ پر 2020 میں ہونے والی جنگ کے بعد بدترین خونی تصادم میں اب تک  تقریباً 100 فوجی ہلاک ہوئے ہیں

1879615
آذربائیجان۔آرمینیا محاذ پر جنگ شدت اختیار کر گئی،50 آذری فوجی شہید

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع خطے بالائی کاراباخ پر 2020 میں ہونے والی جنگ کے بعد بدترین خونی تصادم میں اب تک  تقریباً 100 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر کے مطابق، آذربائیجان کے آرمینی آبادی والے کشیدہ علاقے میں جھڑپوں کی آخری لہر روس کی ثالثی کے باعث غیر پائیدار جنگ بندی پر ختم ہوئی تھی البتہ گزشتہ روز، آذبائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ آرمینیا کی شدید اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ہمارے 50 فوجیشہید ہوئے، جب کہ اس سے قبل آرمینیا نے اپنے کم از کم 49 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

آذربائیجان نے رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد آرمینیا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان ایک اور ہلاکت خیز جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

روس نے کہا کہ وہ متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کرانے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی گھنٹے نسبتاً پر امن رہے لیکن بعد ازاں، آذربائیجان نے آرمینیا کی افواج پر معاہدے کی سخت خلاف ورزی کا الزام لگایا۔



متعللقہ خبریں