آذربائیجانی ۔آرمینی تنازعے کا حل فوجی محاذ آرائی نہیں ،جھڑپیں ختم کی جائیں: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ایک تحریری بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  آرمینیا کی طرف سے سول آبادیوں اور بنیادی ڈھانچوں پر بمباری  کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس پر امریکہ کو تشویش ہے

1879170
آذربائیجانی ۔آرمینی تنازعے کا حل فوجی محاذ آرائی نہیں ،جھڑپیں ختم کی جائیں: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  نے آرمینیا اور آذربائیجان سے جھڑپیں روکنےکا مطالبہ کیا ہے ۔

آذربائیجانی اور آرمینی سرحد پر جھڑپوں کا آغاز ہوتے ہی بلنکن نے ایک تحریری بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  آرمینیا کی طرف سے سول آبادیوں اور بنیادی ڈھانچوں پر بمباری  کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس پر امریکہ کو تشویش ہے،  طویل عرصے سے موجود اس مسئلے کا حل فوجی محاذ آرائی نہیں  جس کےلیے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ طرفین فوجی جھڑپوں کو فوری طور پر روکیں۔

 واضح رہےکہ آذربائیجانی امور دفاع نے کہا تھا کہ آرمینی فوج نے گزشتہ شام کو داش کیسین،کل بجر اور لاچین کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھِی  جبکہ یہ بھی کہنا ہے کہ آرمینی فوج نے آذری فوج کے ٹھکانوں اور ان کی گزرگاہوں کے درمیان بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں جس پر ان جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں