آذری و آرمینی سربراہ چوتھی بار برسلز میں ملاقات کریں گے

آذربائیجان کے صدر  الہام علی ایف  اور آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان  یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل کے ہمراہ چوتھی بار برسلز میں  یکجا ہونگے

1872316
آذری و آرمینی سربراہ چوتھی بار برسلز میں ملاقات کریں گے

 آذربائیجان کے صدر  الہام علی ایف  اور آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان  یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل کے ہمراہ چوتھی بار برسلز میں  یکجا ہونگے۔

 آرمینی وزارت عظمی کے مطابق، یہ ملاقات برسلز میں 31 اگست کو  ہوگی ۔

دونوں سربراہ اس سے پیشتر  14 دسمبر 2020 ،30 مارچ اور 22 مئی 2022 کو برسلز میں یکجا ہوئے تھے۔

اس ملاقات  سے  ایک روز قبل دونوں ملکوں کے اعلی حکام پر مبنی کمیشن سرحدی تعین کے سلسلے میں  ملاقات کریں گے۔

 آرمینی حکومت کا کہنا ہے کہ  آذری نائب وزیراعظم شاہین مصطفی ایف اور آرمینی نائب وزیراعظم  محر گریگوریان کی زیر نگرانی کمیشن 30 اگست کو ماسکو میں ملاقات کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں