آذربائیجان: کورونا ویکسین کی تقسیم میں ناانصافی کی جا رہی ہے

ترقی یافتہ ممالک کی آبادی عالمی آبادی کا 14 فیصد ہے لیکن انہوں نے ویکسین  کا 53 فیصد حصہ طلب کر رکھا ہے جو ناانصافی اور عدم مساوات  کی کھُلی مثال ہے: صدر الہام علی ییف

1575631
آذربائیجان: کورونا ویکسین کی تقسیم میں ناانصافی کی جا رہی ہے

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے کہا ہے کہ "ترقی یافتہ ممالک عالمی آبادی کا 14 فیصد ہیں لیکن ان ممالک نے کورونا ویکسین  کے 53 فیصد کا آرڈر دے رکھا ہے ۔ یعنی  اس وقت ہمیں ایک ناانصافی اور عدم مساوات کا سامنا ہے"۔

آذربائیجان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے لئے جاری کردہ بیان میں علی ییف نے کہا ہے کہ ویکسین کے معاملے میں بعض ممالک کے درمیان درپیش بحران اندیشوں کا سبب بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ " یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم  استبدادیت کے ایک نئے دور سے گزر رہے ہیں یا پھر  ایک خفیہ  استبدادیت کی جا رہی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ  نان الائینڈ  تحریک کے ٹرم چئیرمین کی حیثیت سے ہم اس موضوع کو عالمی ایجنڈے پر لائے ہیں۔

صدر الہام علی ییف نے کینیڈا کی مثال پیش کی اور کہا ہے کہ اس ملک کی آبادی 38 ملین ہے لیکن اس نے 154 ملین ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی آبادی عالمی آبادی کا 14 فیصد ہے لیکن انہوں نے ویکسین  کا 53 فیصد حصہ طلب کر رکھا ہے جو ناانصافی اور عدم مساوات  کی کھُلی مثال ہے۔


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں