آذری فوج علاقے میں داخل،کل بجر کا مقبوضہ علاقہ بھی آذربائیجان کو دوبارہ مل گیا
کل بجر کے علاقے کو پندر نومبر کو آذربائیجان کے حوالے کیاجانا تھا مگر جغرافیائی حالات اور ناکافی مواصلاتی نظام کی وجہ سے اس کی حوالگی آج ممکن ہو سکی ہے
1533933

آذری فوج ستائیس سال بعد مقبوضہ شہر کل بجر میں داخل ہو گئی۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت دس نومبر سے بالائی قارا باغ میں جنگ بندی بحال کرتے ہوئے آرمینیا نے شکست قبول کر لی تھی ۔
معاہدے کےتحت آرمینیا نے بالائی قارا باغ کے سات علاقوں سے نکل جانے کی حامی بھی بھری تھی۔
کل بجر کے علاقے کو پندر0 نومبر سے آذربائیجان کے حوالے کیاجانا تھا مگر جغرافیائی حالات اور ناکافی مواصلاتی نظام کی وجہ سے اس کی حوالگی آج ممکن ہو سکی ہے۔
بعض ویڈیو مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ وہاں سے جاتے وقت آرمینیوں نے متعدد سرکاری عمارتوں ،اسکولوں اور مکانوں کو نذر آتش کر دیا ۔