آرمینیا نے ہار مان لی، جنگ بندی کےلیے رضا مند
آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشنیان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ روس اور آذربائیجان کے ساتھ جنگ کو کتم کرنے کےلیے مفاہمت کر لی گئی ہے
آرمینیا نے بالائی قارا باغ کے معاملے پر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشنیان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ روس اور آذربائیجان کے ساتھ جنگ کو کتم کرنے کےلیے مفاہمت کر لی گئی ہے۔
روسی لیڈر پورین اور آذری صدر الہام علی ایف کے ساتھ جنگ بندی کے ایک مشترکہ اعلامیئے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں،میرے اور آرمینی عوام کے لیے یہ ایک درد ناک دن ہے مگر اس کے سوا اور کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ یہ فیصلہ انتہائی سوچ بچار اور عسکری صورت حال کے حامل ماہرین کے غور کے نتیجے میں لیا گیا ہے۔
اپنے خلاف عوامی احتجاج کے بارے میں پاشنیا نے کہا کہ جس نے بھی عوام کو میرے خلاف بھڑکایا ہے اسے سزا بھگتنا ہوگی ۔
اس دوران دارالحکومت ایریوان سمیت دیگر علاقوں میں پاشنیان کے خلاف احتجاج جاری ہے جہاں مظاہرین نے پارلیمانی عمارت میں گھس کر وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی ۔
یاد رہے کہ آذری فوج نے بالائی قارا باغ کو آزاد کروانے کے لیے 27ستمبر سے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔