آذربائیجان کی فوج نے کثیر تعداد میں آرمینی اہداف تباہ کر دئیے

ہوجہ وند، فضولی اور غوبادلی کے محاذوں پر جھڑپیں زیادہ شدت سے جاری ہیں: آذربائیجان وزارت دفاع

1518059
آذربائیجان کی فوج نے کثیر تعداد میں آرمینی اہداف تباہ کر دئیے

آذربائیجان کی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر جوابی کاروائیوں کے ساتھ آرمینی فوج کو جانی نقصان پہنچایا ہے۔

آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ہوجہ وند، فضولی اور غوبادلی کے محاذوں پر جھڑپیں زیادہ شدت سے جاری ہیں۔

فرنٹ کے مختلف حصوں میں آرمینی فوج  کے 2 عدد ٹی۔72 ٹینک، 2 گیراڈ میزائل سسٹم، 14 مختلف توپوں، چند فوجی چوکیوں اور 6 گاڑیوں کو تباہ اور کثیر تعداد میں فوجیوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق محاذ آذربائیجان فوج کے کنٹرول میں ہے۔



متعللقہ خبریں