آرمینی فوج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنا رہی ہے

آرمینیا کی طرف سے شہریوں پر کئے گئے حملوں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

1516856
آرمینی فوج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنا رہی ہے

آذربائیجان کے کنٹرول میں آنے والے علاقے سُکاوُشان  میں آرمینی فوج کی طرف سے پھینکا گیا راکٹ اخباری نمائندوں کے گاڑی کے بالکل اوپر سے گزرا۔

آرمینیا کی طرف سے شہریوں پر کئے گئے حملوں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 علاقے میں صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک اخباری نمائندے نے کہا ہے کہ پریس ٹیموں کے علاقے کو  مارٹر گولوں اور راکٹوں سے ہدف بنایا جا رہا ہے۔

حالیہ حملہ آرمینی فوج کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقے سُکاوُشان میں کیا گیا۔

علاقے سے رپورٹ کی تیاری میں مصروف یورونیوز ٹیم آرمینی فوج کے پھینکے گئے راکٹ سے بال بال بچی۔

اخباری نمائندوں کی گاڑی اگرچہ معمولی ڈگمگائی لیکن قابو سے باہر نہیں ہوئی۔

راکٹ اس وقت آن کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔



متعللقہ خبریں