آذری فوج کی پیش قدمی ،متعدد علاقوں پر کنٹرول سنبھالنے کی خبریں

بتایا گیا ہے کہ  آذری فوج  کے  دفاعی محاذ پر آرمینیا نے شدید گولہ  باری کی جس کا آذری فوج نے بھرپور جواب دیا  اور مختلف مقامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا

1514447
آذری فوج کی پیش قدمی ،متعدد علاقوں پر کنٹرول سنبھالنے کی خبریں

آذربائیجان کی فوج  اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

 آذری امور دفاع کے مطابق، گزشتہ رات بھر آعدرہ،ہدروت،فضولی،جبرائل اور  غوبادلی میں  آپریشنز کا سلسلہ جاری رہا۔

 آذری فوج  کے  دفاعی محاذوں پر آرمینیا نے شدید گولہ  باری کی جس کا آذری فوج نے بھرپور جواب دیا  اور مختلف مقامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا ۔

آذری بیان کے مطابق، تمام محاذوں پر آرمینی فوج کے بنیادی ڈھانچوں اور اس کے عسکری وسائل کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے فوجی سازو سامان، خوراک اور اسلحے کی قلت کا سامنا ہے ۔

 علاوہ ازیں  تمام محاذوں پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور صورت حال آذری فوج کے قابو میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں