ہالینڈ: ییلو جیکٹ مظاہرین ایک دفعہ پھر سڑکوں پر

ہالینڈ میں ییلو جیکٹ مظاہرین نے 11 ویں دفعہ مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

hollanda sari yelekliler1.jpg

ہالینڈ میں ییلو جیکٹ مظاہرین نے 11 ویں دفعہ مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا سے کی جانے والی اپیلوں پر ییلو جیکٹ مظاہرین دارالحکومت ایمسٹرڈیم، دی ہیگ اور روٹرڈیم  سمیت مختلف شہروں میں جمع ہوئے۔

عام طور پر ملک کے انتہائی دائیں بازو کے حامی گروپوں کی شرکت سے کئے گئے ان مظاہروں میں وزیر اعظم مارک رُٹ اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

دی ہیگ میں ہالینڈ پارلیمنٹ  کے عقب میں جمع ییلو جیکٹ مظاہرین نے عوام کو مظاہرے میں شامل کر کے احتجاج کی دعوت دی۔



متعللقہ خبریں