پولستان:ڈانسک شہر کے ناظم پر چاقو سے حملہ،حالت خطرے میں

پولستانی شہر ڈانسک  کے ناظم پاول آدمو ویچ  پر ایک  خیراتی تقریب کے دوران  چاقو سے حملے کیا گیاجنہیں پیٹ اور  دل کے قریب چاقو کے زخم آئے ہیں

پولستان:ڈانسک شہر کے ناظم پر چاقو سے حملہ،حالت خطرے میں

پولستانی شہر ڈانسک  کے ناظم پاول آدمو ویچ    پر ایک  خیراتی تقریب کے دوران  چاقو سے حملے کیا گیا ۔

  بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ناظم شہر  کے خطاب کے دوران  کیا گیا  جنہیں پیٹ اور  دل کے قریب چاقو کے زخم آئے ہیں۔

ناظم بلدیہ کو فوری طور پر اسپتال پہنچا یا گیا جہاں طویل کوششوں سے ان کی زندگی بچا لی گئی ہے تاہم ان کی حالت تاحال خطرے میں بتائی گئی ہے ۔

27 سالہ حملہ آور  کو  گرفتار کر لیاگیا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ  رہزنی  اور دیگر جرائم سے بھرا پڑا ہے ۔

تفتیش کرنے پر حملہ آور نے اس حملے کو سیاسی نوعیت کا قرار دیا ہے  جس کا دماغی توازن خراب  بتایا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں