فرانس: دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی سیاح بھی شامل

پیرس کے دھماکے میں خاتون ہسپانوی سیاح سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر مجھے شدید افسوس ہے: جوزف بوریل

فرانس: دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی سیاح بھی شامل

فرانس میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی سیاح بھی شامل ہے۔

اسپین کے وزیر داخلہ جوزف بوریل نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "پیرس کے دھماکے میں خاتون ہسپانوی سیاح سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر مجھے شدید افسوس ہے"۔

بوریل نے ہلاک ہونے والی ہسپانوی خاتون کے کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے ہسپانوی سیاح کے لئے فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ پیرس کے علاقے نائنتھ زون   میں کل ایک بیکری میں آگ لگ گئی اور گیس  کے اخراج کی وجہ سے دھماکے کا حادثہ پیش آیا تھا۔

پیرس کے اٹارنی دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے میں فائر بریگیڈ کے 2 افراد ہلاک ہو گئے اور 47 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔

دھماکے کی وجہ سے بیکری اور اطراف کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں