فرانسیسی صدر مہاجرین طرفدار قوتوں کے لیڈر ہیں: وزیر اعظم ہنگری

ہنگری کا ہدف،  یورپی  پارلیمنٹ، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل سمیت یورپی یونین کے تمام تر اداروں  میں مہاجرین مخالف اکثریت کا حصول ہے

فرانسیسی صدر مہاجرین طرفدار قوتوں کے لیڈر ہیں: وزیر اعظم ہنگری

ہنگیرین وزیر اعظم وکٹر اوربان  نے دعوی کیا ہے کہ صدرِ فرانس امینول ماکرون 'مہاجرین   طرفدار قوتوں  کے لیڈر  ہیں اور ان کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ '

اوربان نے دارالحکومت بد ھا پشت میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے مہاجرین کے بحران سمیت ماہ مئی میں یورپی  پارلیمنٹ کے انتخابات  کے بارے میں  بیانات دیے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ  فراموش نہیں کرنا  چاہیے کہ ماکرون مہاجرین طرفدار قوتوں کے لیڈر ہیں ۔ اگر ان  کی خواہش پوری ہو گئی تو یہ چیز ہنگری کے لیے بُری ثابت ہو گی، اس بنا پر ہمیں ان کے  خلاف  محاذ آرائی کرنی ہو گی۔

اوربان نے بتایا کہ ہنگری کا ہدف،  یورپی  پارلیمنٹ، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل سمیت یورپی یونین کے تمام تر اداروں  میں مہاجرین مخالف اکثریت کا حصول ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ مہاجرین   کامعاملہ یورپی پارلیمانی انتخابات اور آئندہ کے 15 تا 20 سال میں خطہ یورپ کا مرکزی معاملہ بن جائیگا۔

 




 



متعللقہ خبریں