سویڈن میں فائَرنگ کا واقعہ،مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے

سویڈن کے شہر مالمو کی ایک مسجد  پر حملے کے دوران مسجد کے شیشیے ٹوٹ گئے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے

سویڈن میں فائَرنگ کا واقعہ،مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے

سویڈن کے شہر مالمو   کی ایک مسجد  پر حملہ  ہوا ۔

 سرکاری ٹیلی ویژن چینل ایس وی ٹی کے مطابق ،   مالمو میں واقع محمود جامع مسجد  پر  ہونے والے اس حملے میں  کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

 محکمہ پولیس  کی ترجمان اینا گورانسو  کا کہنا ہے کہ  حملے میں مسجد کے  شیشے ٹوٹ  گئے جس کی تفتیش شروع کر  دی گئی ہے ۔

 مسجد  کمیٹی کے صدر کریم لون  نے بتایا ہے کہ    قریبی مکینوں نے  فائرنگ  کی آواز کو پہلے آتش  بازی سمجھا مگر جب باہر آکر دیکھا تو مسجد کے  شیشے ٹوٹ چکے تھے  جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی  جنہوں نے  جائے وقوعہ سے گولیوں کے  خول  بھی  بازیاب کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں