ڈنمارک میں ریل حادثہ ،6 افراد ہلاک

ڈینش ریل کمپنی ڈی ایس بی نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک ایسے پل سے گزرنے والی ریل گاڑی کو پیش آیا جو ملک کے دو جزائر کو ملاتا ہے اور جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے

ڈنمارک میں ریل حادثہ ،6 افراد ہلاک

ڈنمارک میں آج  ایک ریل حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 ڈینش ریل کمپنی ڈی ایس بی نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک ایسے پل سے گزرنے والی ریل گاڑی کو پیش آیا جو ملک کے دو جزائر کو ملاتا ہے۔

 کمپنی کے ایک اعلیٰ نمائندے  کا کہنا ہے کہ 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

 حکام  کے مطابق ،حادثے کے وقت بہت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور ایک مال بردار گاڑی کی  بوگی کی چھت اڑ کر مخالف سمت سے آنے والی ایک مسافر ریل گاڑی سے جا ٹکرائی ۔

 واضح رہے کہ  مشرقی اور مغربی ڈنمارک کے درمیان 18کلومیٹر طویل یہ ریلوے پل مرکزی جزیرے زی لینڈ کو قریبی جزیرے فُونَین سے ملاتا ہے۔



متعللقہ خبریں