ترکی اور روس  مل کریوریشیا کی سیکورٹی مضبوط بنائیں گے : صدر پوتین

کریملین پریس  سینٹر  سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق روس کے صدر ولادمیر پوتین نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو  نئے سال کا تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے

1116127
ترکی اور روس  مل کریوریشیا کی سیکورٹی مضبوط بنائیں گے : صدر پوتین

روس کے صدر ولادِ  میر پوتین نے کہا ہے کہ ترکی اور روس  مل کریوریشیا کی سیکورٹی مضبوط بنائیں گے۔

 کریملین پریس  سینٹر  سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق روس کے صدر ولادمیر پوتین نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو  نئے سال کا تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان بڑی کامیابی سے فروغ  پانیوالے  تعلقات پر وہ بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آق قویو نیو کلئیر پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے اور ترکی نے سمندر کے نیچے سے قدرتی گیس پائپ لائن کو بھی مکمل کر لیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نے مختلف منصوبوں کو بھی عملی جامعہ پہنانے پر غور کیا جا رہا

دریں اثنا ء ترکی اور روسی حکام نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوج کے شام سے انخلا کے علان کے باوجود ہماری افواج مشترکہ طور پر شام میں آپریشن جاری رکھے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شام میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، دہشت گردی کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ن خیالات کا اظہار انہوں نے ترک ہم منصب  مولود چاوش اولو سے رابطے کے بعد مقامی مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں نئے جیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ افواج نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک شام میں بے گھر ہونے والے افراد کو ان کے گھر واپسی کے لیے بھی لائحہ عمل پر غور کررہے ہیں، آستانہ امن عمل ہماری اولین ترجیح ہے، جس کے تحت شام کی سیاسی ساخت کو بچانے کے لیےہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے شام میں تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا، امریکی حکام کے مطابق افواج نے وہاں اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں اس لیے افواج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں عراق نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنی فوج شام میں بھیجنے کے لیے غور کررہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں