روس میں ترک وفد کا شام سے متعلق اجلاس

اب  کے بعد ہم روسی شراکت داروں کے ہمراہ شام میں کیا کچھ کر سکنے کا جائزہ لیں گے، ترک وزیرِخارجہ

1115824
روس میں ترک وفد کا شام سے متعلق اجلاس

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، قومی وزیر دفاع خلوصی آقار ، قومی خفیہ سروس کے سربراہ حقان  فیدان اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن پر مشتمل ترک وفد کا  روسی وزیر دفاع سرگئے شوئے گو    کے ساتھ  شام کی تازہ صورتحال پر اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس سے قبل ترک وزیر چاوش اولو  نے ترکی، روس اور ایران کے مابین آستانہ پلیٹ فارم پر شام کے   معاملے میں قریبی باہمی تعاون جاری ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ "اس   وساطت سے ہم نے سیاسی سلسلے سمیت متعدد شعبہ جات میں اہم سطح کی پیش رفت  حاصل کی ہے۔"

شام کی تازہ  صورتحال  کا جائزہ لینے کی غرض سے  روس آنے کا اشارہ دینے والے چاوش اولو نے بتایا کہ"اب  کے بعد ہم روسی شراکت داروں کے ہمراہ شام میں کیا کچھ کر سکنے کا جائزہ لیں گے، بالخصوص صدر رجب طیب ایردوان نے روس  کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات کو علاقائی معاملات میں بڑی اہمیت دینے   کے سبب ہمیں  روس بھیجا ہے۔ "

روس کی جانب سے شوئے گو سمیت وزیر ِ خارجہ سرگئے لاوروف ، مسلح افواج کے سربراہ جنرل والیری  گیراسی مووف  اور صدرِ روس ولادیمر پوتن کے نمائندہ خصوصی برائے شام الیگزنڈر لاورنت یف کے بھی  شریک ہونے والے اس اجلاس میں ترکی کے شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن پر صلاح مشورہ  کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں