روس دوبارہ ترک شہریوں کو ویزے کی بندش سے مبرا کر ریا ہے

میولود چاوش اولو نے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے 39 ویں وزراء خارجہ کونسل اجلاس  میں شرکت کی غرض سے  آذربائیجان  کے دورے کے دوران  اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی

1107484
روس دوبارہ ترک شہریوں کو ویزے کی بندش سے مبرا کر ریا ہے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے روسی ہم منصب سرگئے لاوروف  سے ملاقات میں  شام میں آئینی کمیشن کے قیام ، ادلیب  کی پیش رفت، ترکی اور روس کے مابین حصولِ ویزے کی آسانیاں اور  اس عمل درآمد کے خاتمے پر غور کیا۔

میولود چاوش اولو نے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے 39 ویں وزراء خارجہ کونسل اجلاس  میں شرکت کی غرض سے  آذربائیجان  کے دورے کے دوران  اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔

بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد بعض اعلانات کرنے والے چاوش اولو کا کہنا ہے کہ انہوں نے   اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ دونوں ملکوں  کے درمیان جاری منصوبوں، تجارتی تعلقات، مرحلہ وار پابندی کا خاتمہ کیا  جانے والا ویزے کا معاملہ   اور قونصل  خانوں کے معاملات  پر بات چیت کی ہے۔

مذاکرات میں شام  کے معاملے کے بھی ایجنڈے میں آنے کی وضاحت کرنے والے چاوش اولو نے کہا کہ"ہم نے ادلیب ، آئینی کمیشن اور بعض علاقائی معاملات پر غور کیا ہے۔ ویسے بھی دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان مسلسل رابطہ رہتا ہے۔  ہم نے ان  کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد پر بات  چیت کی ہے، علاوہ ازیں اب کے بعد کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر  اور آبنائے کرچ کے مسائل کا ایک بارپھر جائزہ لیا گیا ہے۔  دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر مخلصانہ اور دوستانہ ماحول میں غور کیا گیا ہے۔ "

چاوش اولو۔ لاوروف ملاقات کے حوالے سے روسی دفترِ خارجہ نے بھی ایک اعلان جاری کیا ہے۔

مذاکرات میں توانائی کے شعبے اور بین الاقوامی ایجنڈے میں شامل معاملات میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہونے کی وضاحت کرنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق ِ وسطی، شمالی افریقہ، قفقاز، یوکیرین اور بحیرہ  اسود کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں