ضرورت پڑی توفرانس بھی سعودی عرب پر پابندیاں لگا دے گا: لی دریاں

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لی  دریاں  نے  جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق   کہا ہے کہ   تازہ حالات و واقعات کی روشنی میں ہم بھی سعودی عرب  پر مختلف پابندیاں  لگا سکتے ہیں

1091118
ضرورت پڑی توفرانس بھی  سعودی عرب پر پابندیاں لگا دے گا: لی دریاں

فرانسیسی وزیر خارجہ   ژاں  ایو لی  دریاں  نے  جمال خاشقجی      کے قتل سے متعلق   کہا ہے کہ   تازہ حالات و واقعات کی روشنی میں   ہم بھی سعودی عرب  پر مختلف پابندیاں  لگا سکتے ہیں۔

 لی  دریاں   نے  یورپ ون ریڈیو چینل سے گفتگو کے دوران   مطالبہ کیا کہ   خاشقجی قتل   کا واقعہ  تمام حقائق  کے ذریعے سامنے لایا جائے ،فرانس اس سلسلے میں  جرمنی  کے ساتھ رابطے میں ہے  اور اگر ضرورت پڑی تو ہم بھی پابندیاں  نافذ کر سکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ  سعودی صحافی  جمال خاشقجی   کو دو اکتوبر کے روز  استنبول کے سعودی قونصل خانے میں وحشیانہ طریقے سے  قتل کر دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں