بلغارئین خاتون صحافی کا مشتبہ قاتل جرمنی سے گرفتار

بلغاریہ کی ایک خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کے قتل کے تناظر میں ایک مشتبہ شخص کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بلغارئین خاتون صحافی کا مشتبہ قاتل جرمنی سے گرفتار

بلغاریہ کی ایک خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کے قتل کے تناظر میں ایک مشتبہ شخص کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خبر  کے مطابق ،بلغاریہ کےاس  شہری کی عمر 20 سے 30 سال  کے درمیان ہے اور وہ  گزشتہ اتوار کے روز جرمنی کے لیے روانہ ہوا تھا۔

 جرمن حکام کی طرف سے ابھی تک اس گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ وکٹوریا مارینووا کی نعش  ہفتے کے روز ایک پارک سے ملی تھی جنہیں تشدد اور جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔

 مارینووا بلغاریہ کی حکومت کی جانب سے یورپی یونین کے فنڈز کے غلط استعمال کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پر کام کر رہی تھیں۔



متعللقہ خبریں