ایتھنز میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ،عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے

یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک انتشار پسند گروپ نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا

ایتھنز میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ،عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے

یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک انتشار پسند گروپ نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ان مظاہرین نے ایران میں کرد آبادی کے ساتھ روا رکھنے جانے والے سلوک پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سفارت خانے کی عمارت کے شیشے توڑ دیے اور سرخ رنگ سے دیواروں پر نعرے تحریر کیے گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں  گروپ کے دس افراد نے حصہ لیا جو آہنی سلاخوں سے لیس تھے۔

اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ہفتے پیرس میں بھی ایرانی سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں