سویڈن:پارلیمانی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس آگے

سویڈن کے پارلیمانی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں مگر پھر بھی یہ جاننا مشکل ہے کہ اس  دفعہ  وزارت عظمی کس اتحاد کے حصے میں آئے گی

سویڈن:پارلیمانی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس آگے

سویڈن کے پارلیمانی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، سوشل ڈیموکریٹس کو 28.4 فیصد ووٹ ملے۔

 گزشتہ ایک صدی  کے دوران یہ اس جماعت کو ملنے والے کم ترین ووٹ ہیں۔

 مہاجرین مخالف سویڈن ڈیموکریٹس کو توقع کے مطابق اضافے کے ساتھ 19.8 فیصد عوامی تائید حاصل ہوئی ہے۔

کسی جماعت کو  واضح اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے  یہ جاننا مشکل ہے کہ اس  دفعہ  وزارت عظمی کس اتحاد کے حصے میں آئے گی۔

 



متعللقہ خبریں